انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں ڈالر سستا

07:03 PM, 29 Nov, 2023

احمد علی
انٹربینک میں آج پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 13 پیسے سستا ہو کر 285 روپے 39 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالرگذشتہ روز 285 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 287 روپے پر برقرار ہے۔
مزیدخبریں