ویب ڈیسک: بھارتی حکومت کی ناکامی سے منی پوری میں حالات تشویشناک ہوگئے۔ مودی کے بھارت میں اقلیتی جماعتوں کے ساتھ ظالمانہ رویہ روا رکھا گیا ہے۔
بھارتی ریاست منی پور میں فسادات، قتل و غارت اور جھڑپیں روز مرہ کا معمول بن گئی ہیں۔ حال ہی میں منی پور کے چھ پولیس اسٹیشنز جیر یبام کے علاقوں میں فوجی ایکٹ کے تحت نیا قانون نافذ کردیا گیا ہے۔
منی پور میں بھارتی فوج کا آپریشن صرف عوام کی آواز دبانے کی سازش ہے۔
1980 کے بعد 2004 میں پھر 2022 سے 2023 کے دوران منی پور میں AFSPA کے تحت مختلف قانون نافذ کیے گئے۔ AFSPA کے تحت منی پور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں۔
منی پور میں فسادات کے دوران 258 شہری ہلاک جبکہ 50 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔ مودی حکومت کی زیر سرپرست پولیس کی کوکی زو قبائل پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے۔
بھارتی فوج کی تعیناتی کے باوجود بھی منی پور میں خانہ جنگی کی صورتحال برقرار ہے۔ منی پور میں مودی سرکار کا جابرانہ قانون صرف عوام کی آواز کو کچلنے کی سازش ہے۔