ویب ڈیسک: کورکمانڈر پشاور لیفیٹننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے ایڈورڈز کالج پشاور کا دورہ کیا اور طلباء و اساتذہ سے خصوصی ملاقات کی۔
کور کمانڈر پشاور نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے تکنیکی تعلیم کے ساتھ ساتھ دور جدید کے تعلیمی تقاضوں کی اہمیت پر زور دیا۔
کور کمانڈر نے سوشل میڈیا کے درست استعمال کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فیک نیوز اور پروپیگنڈا کے نقصانات سے طلباء کو آگاہ کیا-
سٹوڈنٹس نے کور کمانڈر پشاور سے موجودہ حالات میں سیکیورٹی اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے مختلف سوالات کئے۔
طلباء اور فیکلٹی ممبرز نے کور کمانڈر پشاور کا ایڈورڈ کالج آنے پہ شکریہ ادا کیا اور پاک فوج کی پاکستان کے لئے قربانیوں کو سراہا۔