وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم

02:00 PM, 29 Nov, 2024

ویب ڈیسک: وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کے روز کی تعطیل ختم کر دی گئی ہے، اور اس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ کئی روز تک تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی۔ نئے فیصلے کا اطلاق 30 نومبر سے یکم فروری 2025 تک ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج کے بعد ملک میں زندگی معمول پر آگئی، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام اسکول 4 روز بعد دوبارہ کھل گئے ہیں۔

حالات بہتر ہونے پر جڑواں شہروں کے اسکول 28 نومبر سے دوبارہ کھولے گئے۔

مزیدخبریں