(ویب ڈیسک ) نوسرباز دولہن کی والدہ سے نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔
شادی کی تقریب میں نوسر بازی کی انوکھی واردات ہوئی ہے۔ نوسرباز شادی کی تقریب میں مہمان بن کر آئے اور دولہن کی والدہ سے نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔
نوسر باز 60 ہزار نقدی اور ساڑھے چار تولے زیورات لوٹ کر لے گئے، 3 نوسربازوں میں بچہ بھی شامل تھا۔
واقعہ 24 نومبر کو پیش آیا تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔ نوسر بازوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آ گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تصاویر کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیں گے۔