شمالی وزیرستان ٹریفک حادثہ، پاک فوج کے بروقت ریسکیو آپریشن  سے قیمتی جانیں بچ گئیں

08:39 PM, 29 Nov, 2024

(ویب ڈیسک )  شمالی وزیرستان میں ٹریفک حادثہ ، پاک فوج کے بروقت ریسکیو آپریشن کی وجہ سے قیمتی جانیں بچ گئیں۔

شمالی وزیرستان میں سیدگئی کے قریب مسافر کوچ گہری کھائی میں جا گری جس کے  نتیجے میں ایک شخص  جاں بحق جبکہ دس مسافر زخمی ہو گئے۔

پاک فوج نے فوراً ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمی مسافروں کو کھائی سے نکال کے بروقت طبی امداد دینے میں ریسکیو اداروں کی مدد کی اور انہیں قریبی ہسپتال پہنچا دیا ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کا ریسکو اینڈ پیرامیڈیکل اسٹاف جائےحادثہ کی طرف روانہ کیا گیا۔ پاک فوج کی پیرامیڈیکل اسٹاف نے زخموں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں روانہ کیا  ۔

امدادی کاروائی میں پاک فوج کے ساتھ ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی موجود تھی،علاقے کے لوگوں نے بروقت ریسکو آپریشن اور امداد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں