عمران خان اپنا رویہ تبدیل کریں تو سیاسی مذاکرات ہوسکتےہیں،وزیرداخلہ

08:49 AM, 29 Oct, 2022

احمد علی
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہناہےکہ عمران خان اپنا رویہ تبدیل کریں تو سیاسی مذاکرات ہوسکتےہیں، ٹوئٹر اسپیس پرگفتگوکرتےہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ سیاسی بات چیت ہوتوکسی بھی بات پرمتفق ہوسکتےہیں،ملاقات کےلئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہہ رہا ہے کہ پہلے الیکشن کی تاریخ دے دیں، جب پہلے تاریخ دے دی تو پھر مذاکرات کس بات کی؟جھوٹ تواتر سے یکطرفہ بولا جائےتو وہ سچ لگنے لگتا ہے، جب بھی یہ کوئی بات کرے گا ،جھوٹ بولے گا۔ وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے پر ہی ہوں گے۔
مزیدخبریں