'پیغام دینا چاہتاہوں ہم انسان ہیں، بھیڑ بکریاں نہیں ہیں'

10:28 AM, 29 Oct, 2022

احمد علی
لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 75سال کےسینیٹر کو پوتے اور پوتیوں کے سامنے مارا گیا، 75سال کے سینیٹر کو پکڑ کر ظلم کیاگیا۔ میں پیغام دینا چاہتاہوں ہم انسان ہیں، بھیڑ بکریاں نہیں ہیں۔ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے شاہدرہ چوک میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف آپ کو بتانے کیلئے نکلا ہوں کہ آزادی کیا ہوتی ہے، غلام صرف اچھا غلام بنتا ہے، آزاد انسان دنیا پر حکومت کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ 75سال کے سینیٹر کو اٹھایا گیا اور تشدد کیا گیا، پوری دنیا میں تنقید ہوئی، 75سال کےسینیٹر کو پوتے اور پوتیوں کے سامنے مارا گیا، 75سال کے سینیٹر کو پکڑ کر ظلم کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ میں پیغام دینا چاہتاہوں ہم انسان ہیں، بھیڑ بکریاں نہیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے انہوں نے شہبازگل پر تشدد کیا پھر 75سال کے سینیٹر پر تشدد کیا گیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شاہدرہ کے بعد فیروز والہ پہنچے گا،جہاں عمران خان شرکائے مارچ سے خطاب کریں گے۔ یہاں بھی چیئرمین پی ٹی آئی شرکائے مارچ سے خطاب کریں گے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان کی قیادت میں لاہور کے لبرٹی چوک سے شروع ہونےکے بعد پہلے دن کے اختتام پر رات گئے داتا دربار پہنچا۔لانگ مارچ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، عمران خان نے لبرٹی چوک سمیت مختلف مقامات پر شرکاء سے خطاب کیا۔
مزیدخبریں