شادی میں رس گلے کم پڑنے پر لڑائی، ایک شخص ہلاک

12:10 PM, 29 Oct, 2022

احمد علی
بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران رس گلہ نہ ملنے پر باراتیوں اور مہمانوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک شادی کی تقریب کے دوران رس گلہ نہ ملنے پر باراتیوں اور مہمانوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا، اس دوران فائرنگ سے 22 سالہ شخص مارا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کے علاقے اتماد پور میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں مٹھائی کی کمی کے باعث لڑائی ہوگئی جس کے باعث ایک شخص اپنی جان سے گیا اور پانچ لوگ زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران رس گلے کم ہونے کی کمی کی وجہ سے دولہا اور دلہن کی طرف سے آئے مہمانوں کے درمیان بحث ہوگی اور یہ بحث ایک سنگین لڑائی میں تبدیل گئی اور ایک شخص نے حاضرین پر چاقو سے حملہ کردیا۔ حملے میں زخمی ہونے والے سنی کو پہلے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھیجا گیا اور پھر آگرہ کے سروجنی نائیڈو میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا مگر علاج کے دوران ہی اس کی موت ہو گئی۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو اتماد پور کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں