فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والوں کے ویزا منسوخ کردیں گے، ٹرمپ
03:58 PM, 29 Oct, 2023
امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والوں کے ویزا منسوخ کر دیں گے۔ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن جیوئش اجلاس سے خطاب میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں مظاہرین نے کسی کے خون کا ایک قطرہ گرایا تو اس کا ایک گیلن خون بہائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ " اسرائیل کی ریاست میں اپنے دوست اور اتحادی کا دفاع کریں گے جیسا کہ کسی نے نہیں کیا ہے۔" سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ "تہذیب اور وحشی کے درمیان، شائستگی اور بدحالی کے درمیان، اور اچھائی اور برائی کے درمیان لڑائی ہے،"۔ ایک اور ری پبلکن امیدوار نکی ہیلی نے کہا کہ جنہوں نے آج یوکرین سے آنکھیں چرائیں وہ کل اسرائیل کو بھی نظر انداز کر دیں گے۔ خیال رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ان شہید ہونے والوں میں آدھی تعداد بچوں کی ہے۔