لاہور فضائی آلودگی میں دہلی اور ممبئی کو بھی پیچھے چھوڑ گیا
07:00 PM, 29 Oct, 2023
لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں دہلی اور ممبئی کو بھی پیچھے چھوڑ گیا۔ دنیا بھر میں لاہور فضائی آلودگی میں نمبر ون رہا ۔ لاہور میں فضائی آلودگی 288 اے کیو آئی ہو گئی، دنیا بھر میں بیجنگ آلودگی میں دوسرے نمبر پر رہا، بیجنگ میں فضائی آلودگی 209 اے کیو آئی رہی جبکہ تیسرے نمبر پر بھارت کا شہر دہلی رہا ۔ دہلی میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 185 اے کیو آئی رہا۔ لاہو میں مال روڈ پر فضائی آلودگی انڈیکس 250 اے کیو آئی ہے۔ کینال روڈ 275، گجومتہ میں 283 جبکہ داروغہ والا 270 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ شملہ پہاڑی پر 280 اے کیو آئی رہا۔ فضائی آلودگی کے باعث ناک،گلا اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری باہر نکلتے وقت ماسک استعمال کریں۔