تلمبہ: مولانا طارق جمیل کے بیٹے گولی لگنے سے جاں بحق

09:15 PM, 29 Oct, 2023

احمد علی
پولیس کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ خانیوال کے علاقہ تلمبہ میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے گولی لگنے سے جاب بحق ہوگئے۔مولانا عاصم جمیل کو تلمبہ رورل ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ڈی ایس پی میاں چنوں نے کہا ہے کہ مولانا عاصم جمیل کے سینے میں گولی لگی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں‌ مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ادھر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے.آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے. ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او خانیوال، سینئرپولیس افسران موقع پرموجود، شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں.
مزیدخبریں