پنجاب حکومت نے مزید 6 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز تعینات کردیے

12:58 PM, 29 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے مزید جامعات کے وائس چانسلرز تعینات کردیے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفیکشن جاری کردیے۔ خواتین کی 5 جامعات سمیت 6 یونیورسٹیز کے وی سی مقرر کردیے گئے۔ جن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وی سی تعینات کردیا گیا ہے۔ 

پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی وی سی تعینات ہوگئی ہیں۔ جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں پروفیسر ڈاکٹر کنول امین وی سی مقرر کردی گئی ہیں۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم وی سی مقرر ہوگئے ہیں۔ 

اسی طرح پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی وائس چانسلر تعینات کردی گئی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کی وی سی تعینات ہوگئی ہیں۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق وائس چانسلرز کی تعیناتی چار سال کے لیے کی گئی ہے۔

مزیدخبریں