دہشتگردوں کی ملی بھگت سے 12 کلو سونا لوٹنے والا سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار

01:07 PM, 29 Oct, 2024

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائی کےلئے فنڈنگ کا مبینہ منصوبہ بےنقاب کردیا گیا ہے۔ 

سی ٹی ڈی ضلع خیبر نے دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے اپنے اہلکار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی اے ایس آئی نعمان نے نجی کارگوٹرک کے ڈرائیور سے 12  کلو سونا قبضے میں لیکر ہڑپ کرنے کا منصوبہ بنایا۔ سونا فروخت کرکے آدھا حصہ کالعدم تنظیم اور باقی آپس میں تقسیم کرنے کا پلان تھا۔ 

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی افسران نے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ مزید بھی اہم  گرفتاری متوقع ہے۔ سی ٹی ڈی اہلکار گل زادہ  کے  انکشافات  کے  بعد  تمام  گروپ  کی نشاندہی ہوئی۔

مزیدخبریں