منی لانڈرنگ کیس، مونس الہٰی کو گرفتار کرنے کیلئے گھیرا تنگ

06:20 PM, 29 Oct, 2024

ویب ڈیسک:وفاقی تحقیقاتی ادارے  نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ بین الاقوامی پولیس کو بھجوا دیے۔

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم چوہدری مونس الہٰی کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس انٹرنیشنل پولیس کو بھجوا دیا گیا، جو ریویو کے لیے انٹرنیشنل پولیس کے پاس موجود ہے۔

عدالت نے رہنما تحریک انصاف پرویز الہٰی کو 5 نومبر کو ہرصورت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا جبکہ مونس الہٰی کے شریک ملزم ضیغم عباس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،سپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

مزیدخبریں