آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں روسی نائب وزیر دفاع کی اہم ملاقات

07:09 PM, 29 Oct, 2024

ویب ڈیسک: روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر فومین کی جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کرنل جنرل الیگزینڈر فومین کی اہم ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،جنرل عاصم منیر  نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔

پاکستان اور روس نےمختلف سکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی کیا، اس موقع پر کرنل جنرل فومین نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی، انہوں نےانتہا پسندی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زوردیا۔

مزیدخبریں