پنجاب کےسکول بند کرنے کا فیصلہ، صوبائی وزیر تعلیم کا بڑا بیان آگیا

09:20 PM, 29 Oct, 2024

ویب ڈیسک: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکول بند کرنے کا عندیہ دے دیا اور کہا آلودگی کی صورتحال کا کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسموگ شدت اختیار کر گئی اور لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا، مختلف علاقوں ائیر کوالٹی انڈیکس 500 سے تجاوز کر گیا ہے،اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ کہ فی الحال بچوں کی سکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے، اگر بچوں کی صحت زیادہ خراب ہوئی ہو سکول بند کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آلودگی کی صورتحال کا کشیدہ ہوتی جا رہی ہے، اسموگ کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

خیال رہے لاہور میں اسموگ کی شدت برقرار ہے اور آلودگی کے اعتبار سے آج بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں