یکم نومبر کو تعطیل کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

09:38 PM, 29 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت  نے  یکم نومبر بروز جمعہ کو تعطیل کا اعلان کردیا۔  اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ حکومت نے  دیوالی کے موقع پر یکم نومبر کو ہندو برادری کیلئے  عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے دیوالی کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  چھٹی کا اطلاق نہ صرف سرکاری اور نیم سرکاری اداروں پر ہوگا بلکہ مجاز حکام پر بھی ہوگا، اس بات کو یقینی بنایا جائے ہندو ملازمین اس اہم موقع کو اپنے خاندانوں اور برادریوں کے ساتھ منا سکیں۔

خیال  رہے کہ سندھ حکومت ہر سال دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کیلئے  عام تعطیل کا اعلان کرتی ہے اور ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ  ہندو برادری ہر سال موسم بہار میں دیوالی کے مذہبی تہوار کو مناتی ہے، اس مذہبی رسم کی تیاریاں9 دن قبل شروع ہوجاتی ہیں اور دیگر رسومات 5 دن تک جاری رہتی ہیں۔اس حوالے سے اماوس یا نئے چاند کی رات کو اہم سمجھا جاتا ہے اور اس دن سب اپنے گھروں میں چراغ روشن کرتے ہیں۔

مزیدخبریں