طالبان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بگڑ سکتے ہیں

11:50 AM, 29 Sep, 2021

اویس
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکہ نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ طالبان پاکستان پر دباؤ بڑھا سکتے ہیں، مشکلات میں آنیوالے دنوں میں اضافہ ہو سکتا ہےاور طالبان کے پاکستان کے ساتھ تعلقات آنیوالے وقت میں بگڑ سکتے ہیں۔ امریکی سینٹ کمیٹی میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مکینزی نے کہا کہ دوحہ معاہدے کے تحت طالبان کے ساتھ جو مذاکرات ہوئے تھے ان میں سے سوائے ایک شرط کے کسی بھی شق پر عمل نہیں کیا گیا ہے، طالبان کی طرف سے پاکستان پر دباؤ بڑھایا جا سکتا ہے، آنیوالے دن زیادہ اہم ہیں کیونکہ ہمیں لگ رہا ہے کہ پاکستان کیلئے مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور طالبان کے ساتھ تعلقات بھی بگڑ سکتے ہیں۔ سینٹ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ چیف چیئر مین جنرل مارک ولی نے امریکہ میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ افغان جنگ کا خاتمہ اس طرح سے نہیں ہوا جس طرح میری خواہش تھی، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان آرمی نے جس طرح سے ہتھیار ڈالے ہمیں اس کی امید قطعا نہیں تھی۔
مزیدخبریں