پاکستان میں’خواتین کی سٹاکنگ‘ پر 1سال قید، 5لاکھ جرمانہ تجویز

01:13 PM, 29 Sep, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت قانون نے پاکستان پینل کوڈ میں دفعہ 354 بی کو کوانٹم اور جرمانے کے ساتھ داخل کر کے "خواتین کی آن لائن سٹاکنگ" کو جرم قرار دینے کی تجویز دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فروغ نسیم کی زیر قیادت وزارت قانون نے فوجداری قانونی اصلاحات کا مسودہ وفاقی کابینہ میں پیش کیا ہے۔ دفعہ 354 بی کے مسودہ میں کہا گیا ہے کہ "سٹاک" یا " سٹاکنگ" کی اصطلاح کا مطلب ہے کوئی بھی مرد جو کسی عورت کا پیچھا کرتا ہے، ایسی عورت سے رابطہ کرتا ہے، کرنے کی کوشش کرتا ہے، اس سے ذاتی بات چیت چلانے کی کوشش کرتا ہے، جو واضح طور پر اس مرد سے رابطہ کرنا یا رکھنا نہیں چاہتی یا پھر اس میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتی ہے۔ کسی بھی عورت کی جانب سے انٹرنیٹ، ای میل یا کسی بھی دوسری قسم کے الیکٹرانک مواصلات کے استعمال کرنے پر نظر رکھتا ہے تو وہ شخص سٹاکنگ کے جرم کا ارتکاب کرتا ہے۔ شکایت کا طریقہ کار دیتے ہوئے ، یہ تجویز دی گئی ہے کہ اگر کوئی خاتون کسی تھانے کے انچارج افسر سے شکایت کرتی ہے کہ اسے کسی مرد نے سٹاک کیا ہے تو افسر متعلقہ شخص کو نوٹس جاری کرے گا اور اس کی وضاحت غیر اطمینان بخش معلوم ہونے پر ایک تحریری حکم کے ذریعہ سٹاکنگ کے مرتکب شخص کو تنبیہہ جاری کرے گا کہ وہ شکایت کنندہ سے دور رہے۔ یہ پولیس آفیسر کی جانب سے مذکورہ شخص کو وارننگ ہو گی۔ کہا گیا ہے کہ وارننگ کے باجود اگر وہ شخص باز نہیں آتا تو اس کو تین ماہ تک کی قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔ ابتدائی سزا اور جرمانہ کے بعد بھی اگر وہ سٹاکنگ جاری رکھے تو اس کو ایک سال کی قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔ اس سے قبل پاکستان میں قانونی سطح پر پی ای سی اے (پیکا) کا قانون جو 2016 میں منظور تھا، موجود ہے۔ پیکا سٹاکنگ، بلیک میلنگ، آن لائن ہراسانی اور دھمکیوں جیسے جرائم کا سد باب کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔ جس پر عملدرآمد کے لیے ایف آئی اے ذمہ داری سونپی گئی
مزیدخبریں