محمد زبیر کی ویڈیو لیک پر مریم نواز بھی بول پڑیں

02:20 PM, 29 Sep, 2021

احمد علی
لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف بھی پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہونے پر بول پڑی ہیں۔ بیٹ رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محمد زبیر کی ویڈیو ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ ایسے کسی کی غیر اخلاقی ویڈیو سامنے آنا انتہائی بری بات ہے۔ کسی کی بھی ویڈیو سامنے نہیں آنی چاہیے۔ محمد زبیر اور ان کی فیملی کو کافی عرصے سے دھمکیاں مل رہی تھی۔ محمد زبیر کا معاملہ اللہ کا معاملہ ہے۔ محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔ چیئرمین نیب کی توسیع سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ توسیع آئین کے دائرہ اختیار میں ہونی چاہیے۔ نواز شریف کی واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں تو یہ چاہتی ہوں میاں نواز شریف کی واپسی دسمبر سے پہلے ہو۔ اپنے بیٹے کو سیاست میں اتارنے سے متعلق مریم نواز نے واضح کیا کہ میاں نواز شریف اور میں سیاست میں ہیں، جنید صفدر سیاست میں نہیں آئیں گے۔
مزیدخبریں