سعودی عرب ایک بار پھر مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل دیگا

04:22 PM, 29 Sep, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سعودی عرب ایک بار پھر موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل فراہم کرے گا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کا قومی اسمبلی میں اعلان۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔ دو سے تین روز میں تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔ اپنے خطاب کے دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے۔ شوکت ترین نے مزید کہا کہ یقین دلاتا ہوں یہ وزیرخزانہ کہیں نہیں جا رہا ہے۔ پہلے بھی وزیر خزانہ اور سینیٹر رہ چکا ہوں۔ مجھے سینیٹر بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انھوں نے اپنے بارے میں بتایا کہ یہ وزیرخزانہ تو تنخواہ بھی نہیں لیتا۔
مزیدخبریں