قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، کے ڈی اے نے رینجرز سے مدد مانگ لی

04:45 PM, 29 Sep, 2021

احمد علی
کراچی (پبلک نیوز) اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پر ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جس کے لیے رینجرز کی مدد بھی درکار ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق کے ڈی اے نے رفاہی پلاٹس پر ایکشن کا پلان بنا لیا۔ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( کے ڈی اے) نے گلستان جوہر میں آپریشن کے لیے رینجرز سے مدد مانگ لی۔ کے ڈی اے نے پولیس حکام کو خط لکھ دیا۔ پولیس حکام کو خط میں کے ڈی اے کی جانب سے لکھا گیا کہ آپریشن کے لیے پولیس اور لیڈی اہلکار بھی فراہم کی جائیں۔ گلستان جوہر بلاک ایک،دو اور تین میں رفاحی پلاٹس پر قبضہ ہے۔ 30 ستمبر کو رفاحی پلاٹس پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔
مزیدخبریں