پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

05:14 PM, 29 Sep, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اندرونی کہانی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور چیف الیکشن کمشنر کے روئیے پر بات چیت، ای وی ایم کے معاملہ پر چیف الیکش کمشنر پر تنقید۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ نے مہنگائی اور حلقوں میں گیس کی فراہمی کا معاملہ پارلیمانی پارٹی میں اٹھادیا۔ مختلف حلقوں میں نئے گیس کنکشن کے معاملے پر 21 ارکان متعلقہ وزیر سے ناراض نظر آئے۔ ارکان نے اجلاس میں شکوہ کیا کہ ہمارے حلقوں میں گیس کنکشن نہیں لگ رہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں گیس کی مجموعی طور پر قلت ہے، کئی ملکوں کے ساتھ نئے معاہدے کر رہے ہیں۔ اس وقت گیس کی پیداوار آدھی کے قریب رہ گئی۔ گیس تین ڈالر سے تیس ڈالر تک پہنچ گئی۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں گیس درآمد کریں۔ مہنگائی پر کنٹرول کے لیے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے کی راہ میں اب کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ارکان کو اپنے حلقوں میں جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حلقوں میں جا کر عوام سے رابطے تیز کریں۔ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس میں کراچی کے بعض ایم این ایز نے اپنے حلقوں کے مسائل پر بھی بات کی۔
مزیدخبریں