’پی سی بی نے فنڈز خرچ نہ کر کے قومی جرم کیا‘

05:45 PM, 29 Sep, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ نے 44کروڑ فنڈز خرچ نہ کرکے قومی جرم کیا۔ مسلسل دوسرے اولمپک مقابلوں میں ہاکی ٹیم کوالیفائی نہیں کر سکی۔ کھلاڑی ہمارے سفیر ہیں، انہیں عزت دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے کھیلوں کی بدحالی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سپورٹس مین وزیراعظم کے آنے سے کھیلوں مین بہتری کی امید تھی۔ پاکستان کے حالات کی طرح کھیلوں کے بھی وہی حالات ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم مایوسی کا شکار ہے، لوگ سوشل میڈیا پر غصہ اتاررہے ہیں۔ مسلسل دوسرے اولمپک مقابلوں میں ہاکی ٹیم کوالیفائی نہیں کر سکی۔ ہاکی کا کرکٹ اور اسکواش کا برا حال ہے۔ 22کروڑ آبادی میں سے صرف 10اتھلیٹس کو بھجوایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ طلحہ طالب غذائیت اور ٹرئیننگ کی کمی کا شکار رہا ہے۔ طلحہ طالب کے ساتھ کوئی کوچ نہیں گیا۔ ٹوکیو اولمپکس کی ناکامی کا ذمہ دار کون ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن حکومت سے اگر فنڈ لیتی ہے تو آڈٹ کروایا جائے۔ سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل آصف زمان سے بھی نجات دلوائی جائے۔ پی او اے کے صدر سے چھٹکارا دلایا جائے۔ پاکستان کی سپورٹس غلامی کا شکار ہے جسے نجات کی ضرورت ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان سخت اختلافات ہے۔
مزیدخبریں