سندھ ہائیکورٹ: حریم شاہ کو وطن واپسی پر گرفتاری سے روکنے کی درخواست خارج
06:42 AM, 29 Sep, 2022
سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حریم شاہ کو پاکستان واپسی پر گرفتاری سے روکنے کی درخواست خارج کر دی۔ حریم شاہ کو پاکستان واپسی پر گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ حریم شاہ چاہے تو وطن پہنچ کر گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔ جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے حریم شاہ کو پہلے بھی تحفظ دیا تھا لیکن درخواست گزار حریم شاہ نے عدالتی حکم نامے کا غلط فائدہ لیا۔ جسٹس کے کے آغا نے مزید کہا کہ یہ وہی خاتون ہیں ناں جس نے رقم ظاہر کی اور منی لانڈرنگ کا دعویٰ کیا تھا؟ عدالت سے کھیل کھیلنا بند کیا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ایف آئی اے کو تحقیقات سے نہیں روکا جا سکتا۔