مریم نواز کا سائفر سے متعلق آڈیولیکس پر جےآئی ٹی بنانے کا مطالبہ
10:19 AM, 29 Sep, 2022
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سائفر سے متعلق آڈیولیکس پر جےآئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پانامہ پر روزانہ کی بنیاد پر جے آئی ٹی بنائی گئی،اس طرح اس پر بھی بنائی جائے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے پر اللہ کاشکر ادا کرتی ہوں، آج انصاف ہوگیا ،ہماری بے گناہی ثابت ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف میرےوالد اور لیڈر ہیں، فیصلہ آیا تو سب سے پہلے نوازشریف یاد آئے، نوازشریف کو اللہ نے سرخروکیا میری بات تو بہت بعد میں آتی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ فیصلے کےبعد خیال آیا اللہ آزمائش کے بعد کامیابی دیتاہے، کوئی سیاسی رہنما اس طرح سرخرو نہیں ہوا جیسے نوازشریف کو اللہ نے کیا، نواز شریف اور ان کے رفقا نے انہیں کہا تھا کہ یہ کوئی لیگل مقدمہ نہیں، نواز شریف نے کہا میں، میری بیٹی میرا خاندان اس کیس کا سامنا کریں گے۔ لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس نے نواز شریف کے خلاف جھوٹ بولا، آج اس شخص کا چہرہ دیکھنا چاہتی ہوں، جس نے ہمارے خلاف کیس بنایا ان کو کہنا چاہتی ہوں آ پ ناکام ہوگئے ہیں۔ اسحاق ڈار جس وزیراعظم کے جہاز پر گئے تھے اسی میں واپس آئے، اسحاق ڈار آج پھر وزیر خزانہ ہیں اور اسی پارلیمنٹ میں حلف لیا۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو جواب دینا ہوگا کہ بہتان کیوں لگایا، جب عمران خان کو عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نظر آنے لگی تو سازش کا ڈرامہ رچایا، عمران خان کہتے ہیں امریکہ کا نام نہیں لینا صرف کھیلنا ہے، عمران خان کھیل کھیل میں ملک سے کھیل گیا اور سب تماشا دیکھتے رہے۔ عمران خان ابھی تک قذافی اسٹیڈیم سے نہیں نکلے، عمران خان قذافی اسٹیڈیم میں بھی ٹیمپرنگ کرتے رہے یہاں بھی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پانامہ کی سازش سے اقتدار میں آئے تھے، نواز شریف کو نکال کر سازش کرنے والے بھی خاموش ہیں، عمران خان 3 زندگیاں بھی لے آئیں تو بھی نواز شریف نہیں بن سکتے، عمران خان نے ملک میں تقسیم پیدا کی اور انتشار کی سیاست کررہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سائفر سے متعلق آڈیولیکس پر جےآئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پانامہ پر روزانہ کی بنیاد پر جے آئی ٹی بنائی گئی،اس طرح اس پر بھی بنائی جائے.انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پتہ ہے آڈیوز کہاں سے لیک ہوئی ہیں، وزیراعظم ہاؤس سے جو آڈیوز جاری ہوئیں اس میں سے 4میری ہیں، میرا داماد راحیل میرے لیے بیٹوں سے بڑھ کر ہیں ، ان کی مشینری عمران خان کے دور میں منگوائی گئی، ہیلتھ کارڈ تو میں نے بنایا ، میں نے کہا اسے اون کریں۔