مستونگ بازار میں دھماکا،ڈی ایس پی سمیت7افراد جاں بحق
01:16 PM, 29 Sep, 2023
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 7 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او مستونگ سٹی جاوید لہڑی کا کہنا ہے کہ دھماکا الفلاح روڈ پر ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ، جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل ہے۔ ضلعی انتظامی کے مطابق مستونگ دھماکے کے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔