پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات طے

02:58 PM, 29 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات طے پا گئی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ ہوا جس میں دونوں جماعتوں کی قیادت کے مابین ملاقات طے پا گئی۔

جماعت اسلامی کا وفد پیر کو پی ٹی آئی وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔

ملاقات کے دوران سیاسی امور اور اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں