(ویب ڈیسک ) جے یوآئی کی مرکزی جنرل کونسل کے تمام ارکان نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمن کو پانچ سال کے لئے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کرلیاہے.
جمعیت علماء اسلام کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمان آئندہ 5سال کیلئے جےیوآئی کے بلامقابلہ امیر منتخب ہوگئے ہیں۔
خواجہ خلیل الرحمان کندیہ شریف نے مولانا فضل الرحمان کا نام تجویز کیا ، مولانا جمیل الرحمان درخواستی، مولانا امجد خان نے مولانا فضل الرحمان کے نام کی تائید کی .
مولانا عبدالغفور حیدری جےیوآئی کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔ علامہ راشد سومرو نے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام تجویز کیا، احمد علی درویش، مولانا جمیل الرحمان درخواستی نے مولانا عبدالغفور حیدری کے نام کی تائید کی۔