اسرائیلی اخبارات میں عمران خان کی حمایت لمحہ فکریہ ہے: مفتی قاسم فخری

06:32 PM, 29 Sep, 2024

ویب ڈیسک: امیر کراچی TLP مفتی قاسم فخری کا اسرائیلی اخبارات میں عمران خان کی حمایت میں چھپنے والے آرٹیکل پر تبصرہ، کہا کہ اسرائیل امت مسلمہ کا بد ترین دشمن اور معصوم فلسطینیوں کا قاتل ہے۔

تفصیلات کےمطابق امیر ٹی ایل پی مفتی قاسم فخری کا کہناتھا کہ مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ناجائز ریاست اسرائیل  کے اخبارات کی جانب سے عمران خان کی حمایت لمحہ فکریہ ہے،فرانس کے خلاف احتجاج کی پاداش میں ٹی ایل پی کو انڈین ایجنٹ کہنے والوں کو آج خود یہودی میڈیا نے اسرائیل کا ایجنٹ ڈکلئیر کر دیا، عمران خان نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر پاکستانیوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی۔

مفتی قاسم فخری کا کہناتھا کہ پس پشت عمران خان یہودی لابی سے مل کر اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوششیں کرتے رہے، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اسما حدید کے ذریعے اسرائیل کو امت مسلمہ کا خیر خواہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی، عمران خان نے قائد اعظم کے اسرائیلی  ریاست کو قبول نہ کرنے کے اصولی موقف سے بھی غداری کی کوشش کی۔ 
کل تک عمران خان کی ایماء پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے تحریک لبیک پاکستان پر فارن فنڈنگ کے بے بنیاد الزامات لگا کر کلعدم کیا،آج دنیا بھر سے پاکستان دشمن قوتوں کی جانب سے عمران خان کی رہائی کی قراردادیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

امیر ٹی ایل پی کراچی مفتی قاسم فخری کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بھی عمران خان لندن میئر شپ الیکشن میں مسلمانوں کے مقابلے میں یہودیوں کی الیکشن کمپین چلاتے رہے ہیں، قوم کو چاہئے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے جھوٹے نعروں کے بجاۓ حقائق کی روشنی میں فیصلہ کریں۔

مزیدخبریں