چیمپئنز ون ڈے کپ 2024  پینتھرز نے جیت لیا

08:11 PM, 29 Sep, 2024

(ویب ڈیسک)فیصل آباد میں کھیلا جانے والا  چیمپئنز ون ڈے کپ  2024    پینتھرز نے جیت لیا۔

پینتھرز نے بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ جیت لیا۔ فائنل میں  مارخورز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ مارخورز کی ٹیم صرف 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

مارخوز کی جانب سے  فخرزمان نے 46 رنز بنائے۔

پینتھرز نے18 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر  مطلوبہ  ہدف حاصل کرلیا۔ عبدالواحد بنگلزئی نے 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 41  رنز بنائے۔

پینتھرز کے عرفات منہاس اور محمد حسنین کی3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

 محمد حسنین ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 17  وکٹیں لینے والے بولر بن گئے جبکہ  عثمان خان کے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 272 رنز ہیں۔

مزیدخبریں