ارشد ندیم کی تھرو نے میرے ہوش اڑا دیے تھے: نیرج چوپڑا کا اعتراف

08:17 PM, 29 Sep, 2024

ویب ڈیسک: بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے اعتراف کیا ہے کہ پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے کے دوران پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی تھرو نے اُن کے ہوش اڑا دیے تھے۔

 تفصیلات کےمطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں سِلور میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے کہا کہ میں ہوش میں نہیں تھا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھی تھرو کردی تھی، پہلی تھرو ایتھلیٹ کے مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتی ہے،میری پہلی تھرو اچھی تھی لیکن میرا فاؤل ہوگیا تھا، میں نے نئے ٹریک پر فاؤل سے بچنے کے لیے ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کی لیکن میں ناکام رہا۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ اولمپکس میں مقابلہ بہت سخت تھا، ارشد ندیم نے اس کے بعد اچھی تھرو کردی، میری تھرو بھی اچھی رہی تھی، اس کے بعد کیا ہوا پتہ نہیں، وہ کہتے ہیں نا کہ جوش کے ساتھ ہوش بھی رکھنا چاہیے۔

بھارتی ایتھلیٹ نے کہا کہ اس دن پھر میرا ہوش نہیں رہا تھا اس دن میں جوش میں تھا، بہت زیادہ غصہ تھا کہ مجھے کچھ کرنا ہے لیکن اس دوران تیکنیکی چیزیں چھوٹ گئیں۔

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز پرفارمنس دیتے ہوئے ارشد ندیم نے پاکستان کیلئے برسوں بعد گولڈ میڈل حاصل کیا جو انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔

 پہلی تھرو ضائع ہونے کے بعد انہوں نے اپنی دوسری تھرو میں سب کو حیران کردیا، انہوں نے 92 اعشاریہ 97 میٹر کی شاندار تھرو کی اور اولمپکس کا نیا رکارڈ بنادیا،پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو فائنل میں یہ اب تک کی سب سے لمبی تھرو تھی، اس طرح اولمپکس کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے،1992 سے اب تک پاکستان نے اولمپکس میں کوئی تمغہ نہیں جیتا تھا۔

مزیدخبریں