اداکارہ دنانیر مبین کو گرنے سے بچانے والے خوشحال خان ہیرو بن گئے

11:38 PM, 29 Sep, 2024

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا سینسیشن و پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کو گرنے سے بچانے والے خوشحال خان ہیرو قرار پاگئے۔

تفصیلات کےمطابق ان دنوں پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکار و اداکارائیں نجی ٹیلی ویژن کے تعاون سے منعقد ہونے والے ’ہم اسٹائل ایوارڈ’ میں شرکت کیلئے لندن میں موجود ہیں۔

ایوارڈ شو سے قبل پاکستانی فنکاروں نے اپنی دیدہ زیب تیاریاں اور دلکش تصاویر سے سوشل میڈیا پر ایک الگ ہی نوعیت کی محفل لگائی  ہوئی تھی،اسی شو سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آرہی ہے جس میں اداکارہ دنانیر مبین کو لڑکھڑاتے دیکھا گیا، ویڈیو میں دنانیر مبین  پشواس میں ملبوس اپنی دھن میں مگن چلتی نظر آرہیں تھیں کہ اچانک پاؤں مڑنے کے سبب توازن برقرار نہ  رکھ سکیں اور گرتے گرتے بچ گئیں۔

اداکارہ کو گرتا دیکھا کر آس پاس کے لوگ فوری انکی جانب لپکے جبکہ عقب میں کھڑے اداکار خوشحال خان نے دنانیر مبین کو گرتا دیکھ کر آؤ دیکھا نہ تاؤ فوراً ایک ہیرو کی طرح دوڑتے ہوئے آئے اور انہیں  تھام لیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی کمنٹ سیکشن میں قہقہوں کا طوفان امڈ آیا اور صارفین کی جانب سے دنانیر کو خوب ٹرول کیا گیا،جبکہ کئی لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے خوشحال خان   کو دنانیر کو بچانے پر ہیرو قرار دیا۔

مزیدخبریں