اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں ہر شخص کیلئے 422 درخت ہیں جبکہ ہر پاکستانی کیلئے صرف پانچ درخت ہیں ٗ ہمیں پاکستان میں شجر کاری سے متعلق بہت کچھ کرنا ہو گا ۔
سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ پاکستانی قوم بالخصوص نوجوانوں کو بڑی شجر کاری مہم میں حصہ لیں،ہمیں شجر کاری سے متعلق بہت کچھ کرنا ہے،دنیا میں ہر شخص کےلئے 422 درخت ہیں،پاکستان میں ہر شخص کےلئے صرف پانچ درخت ہیں،کینیڈا میں ہر شخص کےلئے 10163 درخت ہیں۔
I want all Pakistanis, esp our youth, to gear up for the biggest tree planting campaign in our history. We have a lot of catching up to do. pic.twitter.com/miObo6XLK6
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 27, 2021
انہوں نے لکھا کہ انڈیا میں ہر شخص کےلئے 28 درخت ہیں، گرین لینڈ میں4964،آسٹریلیا میں ہرشخص کےلئے 3266 درخت ہیں،امریکہ میں ہرشخص کےلئے699 فرانس میں 203 درخت ہر شخص کےلئے ہیں،ایتھوپیا میں 143 چین میں 130 اور یوکے میں ہرشخص کےلئے 47 درخت ہیں۔