ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز

اسلام آباد (پبلک نیوز) نیشنل کمانڈر آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز دے دی

این سی او سی کی جانب سے 18 جولائی سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز پیش کی، پنجاب نے اس سے اختلاف کیا۔

این سی او سی نے اپنی تجویز میں 18 جولائی سے یکم اگست موسم گرما کی تعطیلات تجویز پیش کی۔ پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کے لیے دی جائیں۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا جو جلد طلب کیے جانے کا امکان۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں