کورونا سے مزید 131 مریض جاں بحق

06:12 AM, 30 Apr, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے سامنے آنے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 131 مریض جابحق ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 51,12 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 91,547 ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 7 لاکھ11ہزار 465 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں 8,20,823مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال17,811اموات ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں