این اے 249: پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

06:23 AM, 30 Apr, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(پبلک نیوز) 276 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیا۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے 16156 ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کر لی۔ نون لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل 15573 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

ٹی ایل پی کے نذیر احمد 11125 ووٹ لے کر تیسرے، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال 9227 ووٹ لے کر چوتھے، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 8922 ووٹ لے کر پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کااین اے دو سو اننچاس کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کی کامیابی پرکہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پیپلزپارٹی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے، پارٹی قیادت اورحلقے کی عوام بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔پیپلزپارٹی کی جیت سے حلقے کے دیرینہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا عوام نے بدترین مہنگائی اور ڈوبتی معیشت کے خلاف فیصلہ دیا۔ پی ٹی آئی نے صرف بلدیہ کی عوام کو ہی کو نہیں بلکہ پورے ملک کی عوام کو مایوس کیا۔

مزیدخبریں