صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کے لیے مریم نواز شریف کی جانب سے نیک تمناوؤں کا اظہار کیا گیاہے.
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔ میری والدہ نے اس موذی مرض کا سامنا کیا ہے اور میں جانتی ہوں یہ کتنی تکلیف دے بیماری ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ بھی ماں ہیں۔ اللّہ ماؤں کو سلامت رکھے۔ آمین
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر سے نبرد آزما ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ عوام کی صحت کیلئے اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہیں۔ جبکہ کیموتھراپی کی وجہ سے وہ سر سے بالوں سے بھی محروم ہوچکی ہیں انکی بے مثال خدمات کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں.