ماضی میں ٹکٹ دیتے ہوئے غلط فیصلے ہوئے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں ان سے بڑے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، کبھی سوچتا ہوں فلاں یا کسی اور کو وزیر بنا دیتا تو اچھا ہوتا، جب ڈالر ملک سے باہر جاتا ہے تو روپے پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، کچھ لوگ اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کے لیے اقتدار میں آتے ہیں، جی بی خوبصورت علاقہ ہے، ہم یہاں کی سڑکیں بہتر کرنے کےلیے پیسہ خرچ کررہے ہیں۔
گلگت بلتستان سے خوبصورت علاقہ دنیا میں کوئی نہیں ہے، اسدعمر کہتے وزیراعظم کا وژن پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا ہے، 5 سالوں میں 370 ارب روپے ترقیاتی کاموں کےلیے خرچ کیے جائیں گے، صحت اور تعلیم کےلیے 17 ارب روپے خرچ ہونگے، سیاحت کےلیے زبردست کام ہورہا ہے، وزیراعلیٰ خالد خورشید جی بی کی ترقی کے لیے سنجیدہ ہیں۔
این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، پی پی امیدوار قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار، ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، کالعدم تحریک لبیک کے نذیر احمد کا 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرا نمبر، پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال نے 9 ہزار 227 ووٹ لیے، تحریک انصاف کے 8 ہزار 922 اور ایم کیو ایم 7 ہزار 511 ووٹ لے سکی۔
حکومت کا عید پر عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ دینے کا پلان، یکم مئی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 6،6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان، اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی، حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔