اسلام آباد ( پبلک نیوز) اوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12.38 روپے فی کلو گرام کمی۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 146 روپے 19 پیسے سستا ہوگیا۔ اوگرا نے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق مئی 2021 کیلئے ہوگا۔
گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 1572 روپے 40 پیسے مقرر کی گئی۔ اپریل میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1718 روپے 59 پیسے کا تھا۔