بھارت میں کورونا سے مزید 3501 اموات

12:56 PM, 30 Apr, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: بھارت میں کورونا کے وار مزید تیز ہو گئے، ایک روز میں مزید 3 ہزار 501 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ایک روز میں مزید 3 لاکھ 86 ہزار 925 افراد متاثر ہوئے۔ وبا کے بعد کسی بھی ملک کے یہ اب تک سب سے زیادہ یومیہ کیسز ہیں۔

دہلی میں شمشان گھاٹ پر کام کرنے والوں کا کہنا ہے ایسا منظر زندگی میں کبھی نہیں دیکھا۔ قبرستانوں میں بھی مسلسل کام چل رہا ہے، لوگ اپنے پیاروں کو دفنانے آ رہے ہیں۔ دارالحکومت نئی دہلی میں 24 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے اور 395 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دہلی کے ہیلتھ منسٹر نے کہا ہے کہ ان کے پاس لوگوں کو لگانے کے لیے ویکسین موجود نہیں ہے۔ بھارت میں کووڈ 19 کے مثبت آنے کی شرح کم از کم 18 فیصد ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں