اے2 کے طلبہ کو خزاں سمسٹر میں عارضی داخلے دینے پر اتفاق

02:58 PM, 30 Apr, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز: ایچ سی سی اور جامعات کے سربراہان کا اے 2 کے طلبہ کو خزاں سمسٹر میں عارضی داخلے دینے پر اتفاق، ہر صوبے اور علاقے سے وائس چانسلرز کے نمائندگان پر مشتمل کورونا اوورسائیٹ کمیٹی کا اتفاق۔

تفصیلات کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ جامعات A2 کے طلباء جن کے امتحانات کورونا کی تیسری لہر میں تیزی کے سبب اکتوبر 2021تک ملتوی کر دیئے گئے ہیں کو خزاں سمسٹر میں عارضی داخلے دیں گی تاکہ اُن کے سیشن کا ضیاع نہ ہو۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی ہدایت کورونا کے سبب کیمبرج امتحان ملتوی ہونے سے A2 کے طلباء کو سیشن کے ضیاع سے بچایا جائے۔ کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے 15جون تک امتحانات ملتوی کرنے کے حکومتی فیصلے کے بعد طلباء اور والدین کی جانب سے ظاہر کردہ خدشات کا ازالہ کیا جاسکے۔

ایچ ای سی اور جامعات معیار تعلیم و تدریس اور جامعات کے مفادات پر سمجھوتہ کیے بغیر طلباء کے مفاد پر مرکوز سوچ پر عمل کے لیے پُرعزم ہیں۔ کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی اور اموات کی شرح میں اضافے کے پیش نظر ملک بھر میں 15جون تک کوئی امتحانات منعقد نہیں کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں