بلاول کا صدر، وزیراعظم اور کابینہ سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

03:05 PM, 30 Apr, 2021

شازیہ بشیر

کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر، وزیراعظم اور کابینہ سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے جنہوں نے معزز جج کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔ پاکستان کے عوام اس حکومت کے ساتھ نہیں ہیں۔ واضح ہوگیا کہ پاکستان کےعوام اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان تمام لوگوں کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ جنہوں نے معزز جج کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جب واقعہ ہوا تھا۔ ریفرنس دائر کیا گیا تب بھی ہم نے مذمت کی تھی۔

بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ کابینہ سمیت وزیر اعظم اور صدر مستعفیٰ ہوجانا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات کی جیت پر کراچی کی عوام کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ بشیر میمن کو ہم عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر بشیر میمن کو اضغرخان کی کیس کی تحقیقات کرنے کے بجائے میرے لانڈری کے بل کے پیچھے لگا دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں