”کورونا پر قابو کیلئے پاکستان سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جا رہا ہے “

03:18 PM, 30 Apr, 2021

احمد علی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کو کورونا کی تیسری لہر کے دوران چیلنجز کا سامنا ہے۔ کورونا پر قابو پانے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ورلڈ بنک کے نائب صدر جنوبی ایشیاء سے ورچوئل ملاقات کے دوران کیا۔ ورچوئل ملاقات کے دوران وزراء انرجی، اقتصادی امور، معاون خصوصی خزانہ اور دیگر نے شرکت کی۔ نائب صدر ورلڈ بنک نے جنوبی ایشیاء میں کورونا کے دوبارہ پھیلائو پر تشویش کا اظہار کیا۔

سیکرٹری پاور ڈویژن نے ورلڈ بنک کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ سماجی اور اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بہتر مالیاتی انتظام، انرجی اصلاحات، سماجی شعبے کی ترقی اور ریونیو میں اضافہ ترجیح ہے۔

ورلڈ بنک حکام نے کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

مزیدخبریں