این اے 249 ضمنی الیکشن: مفتاح اسماعیل نے انتخابی نتائج چینلج کر دیئے

05:48 PM, 30 Apr, 2021

احمد علی

کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے انتخابی نتائج کو چینلج کر دیا۔ لیگی امیدوار نے حلقہ این اے 249 کے ریٹرننگ افسر کو تحریری درخواست جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کو درخواست لکھی گئی ہے۔ انھوں نے حلقہ این اے 249 کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا۔ مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن سے تفصیلات مانگ لی۔

مفتاح اسماعیل نے 15 پولنگ اسٹیشن کی فرانزک آڈٹ کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشان کی جانچ پڑتال کی جائے۔

مزیدخبریں