گللت بلتستان (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں ٹکٹ دیتے ہوئے غلط فیصلے ہوئے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان سے بڑے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، کبھی سوچتا ہوں فلاں یا کسی اور کو وزیر بنا دیتا تو اچھا ہوتا۔ انہوں نے کہا جب ڈالر ملک سے باہر جاتا ہے تو روپے پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، کچھ لوگ اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کے لیے اقتدار میں آتے ہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ جی بی خوبصورت علاقہ ہے، ہم یہاں کی سڑکیں بہتر کرنے کے لیے پیسہ خرچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہا کم پیسے کے باجود اس طرح کا پیکیج بڑاکارنامہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہمارے حکمران چھٹیاں منانے لندن جاتے ہیں، ان کو اس علاقے کا پتا ہی نہیں، پاکستان کی برآمدات 25 ارب ڈالر ہے، سوئٹزرلینڈ صرف سیاحت سے 60 سے 80 ارب ڈالر کماتا ہے، عمران خان نے کہا گلگت بلتستان کی سیاحت میں ترقی ہو گی تو ملک کو فائدہ ہو گا۔اس سے قبل اسد عمر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سے خوبصورت علاقہ دنیا میں کوئی نہیں ہے، وزیراعظم کا وژن پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا ہے، 5 سالوں میں 370 ارب روپے ترقیاتی کاموں کےلیے خرچ کیے جائیں گے، صحت اور تعلیم کےلیے 17 ارب روپے خرچ ہونگے، سیاحت کےلیے زبردست کام ہورہا ہے، وزیراعلیٰ خالد خورشید جی بی کی ترقی کے لیے سنجیدہ ہیں۔