عید کے کپڑوں کیلئے پریشان، اداکارہ زارا کی درزی سےگفتگو کی ویڈیو وائرل
06:44 AM, 30 Apr, 2022
لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستانی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ زارا کو پریشان حال میں درزی سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ اداکارہ زارا نور عباس نے درزی کے ساتھ ہونے والی تمام گفتگو کی ویڈیو شیئر کردی۔ عید کی آمد آمد ہے اور اس سلسلے میں سب سے اہم لوگوں کے لئے درزی حضرات ہوتے ہیں کیونکہ اس موقع پر کام کا لوڈ زیادہ ہوتا ہے اور عوام کو عید کے کپڑے سِل کر وقت پر نہیں ملتے، اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اداکارہ زارا نور نے بھی اپنے درزی کو کال کی اور یاد دلایا کہ ’ عید میں صرف تین دن رہ گئے ہیں‘۔ اداکارہ درزی کو اپنے کپڑوں کے حوالے سے ہدایات بھی دے رہی ہیں جب کہ بعد میں وہ اپنے درزی سے دکان پر آنے کا کہتی ہیں۔