آم کی گٹھلی کے حیرت انگیز فوائد

08:39 AM, 30 Apr, 2022

احمد علی
لاہور (ویب ڈیسک ) ہم آم بڑے شوق سے کھاتے ہیں لیکن اس کی گٹھلی کوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں۔ اگر آپ کو گٹھلی کھانے کے فوائد معلوم ہوں گے تو آپ یہ کام کبھی نہیں کریں گے۔ آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ ہمارے ملک میں آم کے بارے میں کئی محاورے کہے جاتے ہیں، جیسے آم کے آم گٹھلیوں کے دام ، آم کھاؤ، پیڑ نہ گِنو ، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آم جتنا لذیذ ہوتا ہے، اس کی گٹھلی صحت کے لیے اتنی ہی فائدہ مند ہوتی ہے۔ آم کھانے کے بعد گٹھلی پھینک دیں تو دوبارہ ایسی غلطی نہ کریں۔ آم معدنیات، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو ہمیں صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے 1. اسہال سے نجات اگر آپ اسہال کے مرض میں مبتلا ہیں تو آم کی گٹھلی کا پاؤڈر کھانے سے فائدہ ہوسکتا ہے۔ آم کی گٹھلی کا پیسٹ بنالیں اور ایک گلاس میں پانی اور شہد ملا کر پی لیں۔ اس کا اثر کچھ دیر میں ہونا شروع ہو جائے گا۔ 2. دل کی بیماریوں سے بچاؤ ماہرین صحت کا خیال ہے کہ آم کی گٹھلی کھانے سے آپ کے دل میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کے استعمال سے آپ کا کولیسٹرول لیول بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔ اس کی وجہ سے بلڈ شوگر لیول بھی نارمل رہتا ہے۔ اس کے علاوہ گٹھلی کھانے سے خون کی کمی سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ 3. ہاضمہ بہتر ہوگا آم کی گٹھلی میں سائٹرک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ نظام ہاضمہ کو ٹھیک رکھنے میں مددگار ہے۔ اگر آم کی گٹھلی کا پاؤڈر روزانہ کھایا جائے تو یہ قبض اور بواسیر جیسی بیماریوں سے بچنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 4. قوت مدافعت بڑھے گی فوڈ سائنس اور فوڈ سیفٹی کے جامع جائزے کے مطالعے اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گٹھلی میں موجود فائبر بیماریوں سے لڑنے کے لیے قوت مدافعت بھی پیدا کرتا ہے جو کہ ہمارے جسم کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچاتا ہے۔ 5. تیزابیت سے نجات تیزابیت کا مرض ان دنوں زندگی میں عام ہے اور اس کے لیے بھی آم کی گٹھلی کا پاؤڈر کارآمد ثابت ہوگا۔ اس میں سائٹرک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ نظام ہاضمہ کو ٹھیک رکھنے میں مددگار ہے۔ اگر روزانہ ایک آم کھایا جائے تو یہ قبض اور بواسیر جیسی بیماریوں سے بچنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 6. جلد کے لیے فائدہ مند ہے چمکدار نظر آنے کے لیے آم کی گٹھلی کو چہرے پر لگائیں اور 30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس میں بیٹا کیروٹین اور وٹامن اے ہوتا ہے جو کہ آپ کی رنگین جلد کو زندگی بخشتا ہے اور ایکنی جیسی بیماریوں سے بھی لڑتا ہے۔ اس عمل کو کرنے کا صحیح وقت رات کو سونے سے پہلے ہے۔
مزیدخبریں