وزیر اعلی حمزہ شہباز کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا ؟

11:27 AM, 30 Apr, 2022

احمد علی
لاہور:ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے متوقع صوبائی وزراء کی لسٹ تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے کرنل ایوب گادھی ،مہر اعجاز اچلانہ ،جہانگیر خانزادہ وزیز بنیں گے، اویس لغاری ،رانا اعجاز نون ،سیف الملوک کھوکھر بھی صوبائی کابینہ کا حصہ ہونگے ، چوہدری محمد شفیق، کاظم پیرزادہ، خواجہ عمران نذیر اورخواجہ سلمان رفیق بھی وزیر ہونگے ۔ رانا مشہود ،یاور زمان ،تبویر اسلم سیٹھی کو پنجاب کا بینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء جلد اپنی وزراتوں کا حلف اٹھائیں گے ۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے بالاخر بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا، ان کا حلف سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے لیا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی کو حکم دیا تھا کہ وہ حمزہ شہباز شریف سے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں، یہ محفوظ فیصلہ جسٹس جواد حسن نے سنایا تھا۔
مزیدخبریں